مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری :بھارتی فوجی گاڑی کی ٹکر سے کشمیری بچہ جاں بحق

indian army crushes boyجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے ایک کشمیری بچے کودانستہ طورپر ٹکر مار کر جاں بحق کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6سالہ کشمیری بچہ محمد اعظم ضلع کے علاقے بدھل میں اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا جب فوجی گاڑی نے دانستہ طورپر اسے ٹکرماردی۔ بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اس واقعے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیااورانہوں نے کہاہے کہ بھارتی فوجی گاڑی نے دانستہ طورپر کشمیری لڑکے کو ٹکر مارکر قتل کیاہے۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button