بھارت

لوک سبھا انتخابات میں عوام نے مودی حکومت کا غرور خاک میں ملادیا : اکھلیش یادو

Akhilesh Yadavنئی دلی:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یادو نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں عوام نے مودی حکومت کا غرور خاک میں ملا دیا اور جمہوریت کو آمریت بننے سے روک دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے لوک سبھا سے خطاب میں کہاکہ آج نئی دلی میں ایک شکست خوردہ حکومت برسراقتدار ہے انہوں نے کہا کہ عوام کہہ رہے ہیں کہ یہ حکومت گرنے والی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں انڈیا اتحاد کو اخلاقی فتح حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 15 اگست 1947 کو برطانوی استعمار سے آزادی ملی تھی اور 4جون 2024کو فرقہ وارانہ سیاست سے آزادی ملی ہے اور فرقہ وارانہ سیاست کو ہمیشہ کے لیے شکست ہو گئی ہے۔انہوںنے الیکشن میں کامیاب کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے جمہوریت کو آمریت بننے سے روکنے کیلئے انہیں ووٹ دیا۔ امتحانی پیپر لیک ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اکھلیش یادو نے مزیدکہا کہ اتر پردیش میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے ہر امتحان کاپیپر لیگ ہو رہا ہے ، وہاں ایک مافیا نے جنم لیا ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزار سالہ خواب دکھانے والے کب گارنٹی دیں گے کہ اگلے مہینے پیپر لیک نہیں ہو گا۔ انہوں نے ایودھیا کے بالغ رائے دھندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم رام لائے ہیں، وہ آج کسی کے سہارے کے لیے بے بس ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارانسی میں پردھان منتری آدرش گائوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کوئی اس کا نام تک نہیں جانتا۔ اس گائوں کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کے حلقے کے ماڈل ویلج کی حالت خراب ہے تو دیگر ماڈل ویلجز کی حالت کیا ہوگی۔انہوں نے مودی حکومت کی اگنی ویر سسٹم کو بھی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اسے ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button