مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن شرعی شیعیان کے وفد کا شہید شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر20نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کا ایک وفد آج سرینگر کے علاقوں برزلہ اور راولپورہ میںالطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے گھر گیا جن کو حال ہی میںبھارتی فوجیوں نے حیدرپورہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد نے سینئرحریت رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے حیدر پورہ سرینگر میں برزلہ سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر الطاف احمد بٹ ، بڈگام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مدثر گل،رام بن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گل کے ایک ملازم عامر احمد ماگرے اور ایک شہری کو ایک جعلی مقابلے میںشہیدکیاتھا۔ایک پولیس افسرکے مطابق لواحقین کے احتجاج کے بعد ڈاکٹر گل اور الطاف بٹ کی میتیں جمعرات کی شام ہندواڑہ کے قبرستان سے نکال کر ان کے حوالے کی گئیں جہاں انہیں اہل خانہ کی موجودگی کے بغیر دفن کیا گیا تھا۔قابض حکام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے شہید شہریوں کی آخری رسومات میں صرف خاندان کے افراد کو شرکت کی اجازت دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button