APHC-AJK

پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتاہے

APHC AJK

مظفرآباد:وزیراعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی نے کہاہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتاہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد عثمانی مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے دفتر گئے جہاں حریت رہنمائوں زاہد صفی اور مشتاق الاسلام نے انکا استقبال کیا۔حریت رہنمائوں نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آئے روز جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی زمینیں چھینی جارہی ہیں اور گھروں کو مسمارکیاجارہاہے۔حریت رہنمائوں نے کہاجو بھی ظلم کے خلاف بولنے کی کوشش کرتا ہے اس کو جھوٹے مقدمے قائم کرکے پابند سلاسل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے انسانی و بنیادی حقوق سلب کیے گیے ہیں، ریاست کا مسلم تشخص مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اورکشمیریوں کی شناخت چھینی جارہی ہے۔ شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مسلہ کشمیر کو ہر فورم پرنہایت جاندار انداز میں اٹھایاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے دل کشمیری عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم دو قلب یک جان ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے مسلسل تعاون کرنے پرشبیر احمد عثمانی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button