APHC-AJK

پیپلز لیگ کی بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری تنظیموں پر پابندی کی مذمت

Bannedاسلام آباد: کشمیریوں نے بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے جموں و کشمیر پیپلز لیگ سمیت متعدد آزادی پسند کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما شیخ یعقوب نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ اور متعدد دیگر سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے پر بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کی کھلی فسطائیت اور آمرانہ استبداد کامظاہرہ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت گزشتہ ایک دہائی کے دوران مودی کی زیرقیادت سنگھ پریوار کے تحت ایک فسطائی ریاست میں تبدیل ہوا ہے۔شیخ یعقوب نے کہا کہ سنگھ پریوار رام راجیہ اور مہا بھارت کے جنون میں مبتلا ہے اور یہ ثقافتی استعمار کے ہندوتوا خواب میں اندھا ہو کرفرقہ وارانہ نسل کشی اور اس کے زہریلے پروپیگنڈے میں نہ آنے والوں کو اپنا غلام بنانے پر تلا ہوا ہے جبکہ عالمی بے حسی سے اس کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این سی آر بھارت میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی کی عکاسی کرتے ہیں جن کا بنیادی ہدف مسلمان اور عیسائی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button