بھارت

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کی سنگین صورتحال پر راہل گاندھی کا اظہار مایوسی

منی پور کادورہ نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندرمودی پر کڑی تنقید

download (4)نئی دلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے منی پور کے دورے کے دوران امپھال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرشورش زدہ ریاست کا دورہ نہ کرنے پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کو ریاست کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خود منی پور جانا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ وہ تیسرے مرتبہ منی پور آئے ہیں لیکن یہاں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں شورش زدہ ریاست کے حالات میں بہتری کی توقع تھی تاہم انہیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ حالات اب بھی ابتر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شورش زدہ ریاست میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پرتشدد واقعات سے سب کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے چورا چند پور، مویرانگ اور جیری بام میں ریلیف کیمپوں کابھی دورہ کیااور متاثرین سے گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ ریاست مکمل طور پر دو حصوں میں بٹ چکی ہے اور بڑی تعداد میں املاک کو تباہ اور لوگوں کو قتل کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو حالات منی پور کے ویسے ملک کے کسی دوسرے علاقے کے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 مئی سے عیسائی کوکی اورہندو میتی قبائل کے درمیان شروع ہونے والے پر تشدد واقعات میں اب تک 200 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 60ہزارسے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button