بھارت : ہندو تہوار کی تقریبات کے دوران جھڑپیں،مندر کی چھت گرنے سے 13افراد ہلاک
نئی دہلی30 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں ہندو تہوار رام نومی کی تقریبات کے دوران فرقہ وارانہ تصادم کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں بدھ کی رات تقریباً 500 افراد کے ہجوم نے مبینہ طور پر کراد پورہ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔حملے کی یہ کارروائی قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ ہجوم نے متعدد گاڑیوں کی بھی نقصان پہنچایا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد ویڈیوز میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل اور ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر اتل سیو کو ہجوم کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ریاست گجرات کے شہر وڈودرا سے بھی ہندو تہوار کے موقع پر پتھراو¿ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جمعرات کو مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں فرقہ وارانہ تصادم کے دوران کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیاگیا۔ ہندوتوا تنظیم سوامی وویکانند سیوا سنگھ کے کارکنوں نے رام نومی کی ریلی کے دوران تلواریں اورلاٹھیاں اٹھارکھی تھیں۔
ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج ایک مندر میں کنویں کی چھت گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ادھر آندھرا پردیش کے ضع گوداوری میں ایک مندر میں ہندو تہوار کی تقریبات کے دوران آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔