بھارت :بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں حکومت سنبھالتے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا
نئی دہلی:بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت سنبھالتے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور گوشت فروخت کرنے پر مسلمانوں کی 10 دکانیں مسمار کردیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مدھیہ پردیش میں انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوپال اور اجین میں دکانیں مسمار کرنے کی کارروائی وزیراعلیٰ موہن یادیو کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس کے مطابق کھلے عام گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام لوگ جو بغیر اجازت کے ایسی دکانیں چلا رہے ہیں انہیں بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا کاروبار بند کر دیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ مسمار کی گئی دکانوں کے مالکان کے نام فرخ، بلال اور اسلم ہیں۔ دکانوں کا سامان بھی ضبط کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں حال ہی ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کامیاب ہوئی اور چند روز پہلے ہی بی جے پی نے ریاست میں حکومت سنبھالی ہے۔