مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مزاحمتی تحریک سے وابستہ کشمیریوں کے خلاف کارروائی تیز کرے گا: رپورٹ

 

سرینگر 08اکتوبر ( کے ایم ایس )
بھارت نے اپنے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے سرکردہ ماہرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر بھیج دیا ہے تاکہ جاری مزاحمتی تحریک سے وابستہ کشمیریوں کو ختم کرنے کیلئے مقامی پولیس کی مدد کی جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”ہندوستان ٹائمز“ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے وادی کشمیر میں شہریوں اور اقلیتوں کے قتل کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت اور واضح ہدایات دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔ امیت شاہ نے قتل کے واقعات کے بعد جمعرات کو کشمیر پر پانچ گھنٹے کا طویل اجلاس کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کے سربراہ تپان ڈیکا مقبوضہ وادی کشمیر میں ذاتی طور پر کارروائیوں کی نگرانی کریں گے جبکہ دیگر بھارتی ایجنسیوں کی ٹیمیں پہلے ہی مقبوضہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button