مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر؛ تمام سرکاری محکموں کو اپنے ملازمین کے کوائف پیش کرنے کی ہدایت

Thumb-kms-urdu-smallسرینگر21 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض انتظامیہ نے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان کو30نومبر تک اپنے محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کے کوائف پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی کا بہانہ بناکر بہت سے سرکاری ملازمین کو برطرف کردیاہے اور ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔قابض حکام کی جانب سے جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا کہ محکمے اپنے ملازمین کی جائیداد ،ریٹرن اور سالانہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ سرکیولر میں کہا گیا کہ اصلاحات کے لئے ملازمین کا درست معلوماتی ڈیٹا بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ کمشنر سیکریٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی ڈیٹا کو بار بار ہدایات کے باوجود ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ تمام انتظامی سیکریٹریوں اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ 30 نومبر 2021 تک یا اس سے پہلے اپنے محکموں میں کام کرنے والے تمام افسران و ملازمین کے کوائف کے اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button