APHC-AJK

”یوم شہدائے کشمیر“ :حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

APHC ajk

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہونے والے سیمینار میں مقررین نے شہدا ءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی جموںوکشمیر کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے جب1931میں اس روز ظالم ڈوگرہ حکمران کے سپاہیوں نے سینٹرل جیل سرینگر کے باہر 22فرزندان توحید کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ، 1947میں ڈوگرہ کا ظالم دور ختم ہوا تو بھارت نے طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قبضہ جما لیا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے اس وقت کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے،تاہم وحشیانہ بھارتی مظالم ، حربوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مقررین نے کہا مودی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کے تما ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور وہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
مقررین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔سیمینار میں غلام محمد صفی کے علاوہ،الطاف حسین وانی ،سید فیض نقشبندی، میر طاہر حسین،غلام نبی بٹ ، خطیب حسین ،حاجی محمد سلطان،اعجاز رحمانی،امتیاز وانی،حسن بنا،جاوید جہانگیر ، شیخ عبدالمتین،راجہ خادم حسین ، داود خان ، ثناوءاللہ ڈار،خورشید میر،منظور احمد ڈار،سید کفایت حسین، نثار مرزا،عدیل مشتاق ، محمد اشرف ڈار،شیخ عبدالماجد ، زاہد مشتاق ، آفسر خان آفسر، نجیب اللہ الغفور ، رئیس میر ، خالد شبیر منظور بٹ ، ملک غلام حسن ،میاں مظفر،  سید گلشن ،نزیر کرنائی ، اقبال بلوچ ، محمد آفسر خان، مشتاق احمد بٹ،بینظیر ،قاضی عمران،امتیاز بٹ، عطاء اللہ ،عبدالحمید لون,عبدالغنی اور دیگر نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button