انسانی حقوق

فاروق رحمانی کا تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ

images (3)اسلام آباد:  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے13 جولائی 1931کے شہدا ء کو شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تنازعہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں 1931کی تحریک کے مقامی کردار کو اجاگر کیا جس کا مقصد آزادی اور جمہوری نظام کا قیام تھا، لیکن 1947میں بھارت کے حملے اور غیر قانونی الحاق کی وجہ سے اس میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔فاروق رحمانی نے کہا کہ تنازعہ کشمیربھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ ریاست کے حقوق کا سوال ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بنیادی تنازعے کے پرامن حل کے لئے دیانتداری سے اپنا کردار ادا کرے۔انہوںنے 1931کے شہدا ء کو جدوجہد آزادی کے پہلے مشعل بردار قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانی آزادی کی جدوجہد کو تحریک دیتی رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ریاست کے حقیقی مالک تسلیم کیے بغیر خطے میں امن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button