بھارت

عمان کی بندرگاہ پر آئل ٹینکر الٹنےسے 13ہندوستانیوں سمیت 16افراد لاپتہ

WhatsApp Image 2024-07-17 at 5.55.11 PM

مسقط17 جولائی (کے ایم ایس)
عمان کی بندرگاہ پر آئل ٹینکر الٹنے سے 13 ہندوستانیوں سمیت 16 افراد پر مشتمل عملہ لاپتہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میری ٹائم سیکورٹی سینٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ کوموروس کے جھنڈے والا آئل ٹینکرپریسٹیج فالکن عمان کے شہر دقم کی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں25سمندری میل دورسمندر میں الٹ گیاہے۔ حادثے کے بعد سے جہاز کا تمام عملہ لاپتہ ہے جس میں13بھارتی اور 3سری لنکن شہری شامل ہیں ۔ میری ٹائم سیکورٹی سینٹرکے مطابق جہاز کے لاپتہ ہونے والے عملے کی تلاش جاری ہے۔ یہ آئل ٹینکر 117میٹر لمبا ہے جسے 2007میں بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button