مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید چار اساتذہ سرکاری ملازمت سے برطرف

سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے مقامی ملازمین کے خلاف برطرفی کی مہم کے تسلسل میں وادی کشمیر میں مزیدچار اساتذہ کو سرکاری ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن کشمیر نے چار الگ الگ احکامات میں کہا کہ ان ملازمین کو سکولوں میں غیر حاضر رہنے کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔جن اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کیا گیاہے ان میں ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے علقا ٹاک اورروبینہ ککرو، ضلع گاندربل کے وسیم گل اورضلع اسلام آباد کے اجے بٹ شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button