مقبوضہ جموں و کشمیر

لاہور:یوم الحاق پاکستان کے موقع پر حریت کانفرنس کے زیر اہتمام زبردست ریلی نکالی گئی

لاہور کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

lahore

لاہور :شہر اقبال لاہور میںآج 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام ایک زبردست ریلی نکالی گئی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی نے کی۔ یوم الحاق پاکستان ریلی میں لاہور کی تمام سیاسی ، مذہبی،سماجی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کے مقررین نے اپنے خطا ب میں کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ھے اور ہم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں کسی صورت رہنے نہیں دینگے۔حریت کنونیر غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم الحاق پاکستان کے موقعہ پر پاکستان کے تمام سیاسی،مذہبی اور سماجی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاہے۔ اب یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کرے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر کشمیری عوام کوواضح پیغام دیاہے کہ وہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔ غلام محمد صفی نے ریلی میں شریک ہونے والے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، کارکنوں مرد و خواتین اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ریلی میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر شبیر عثمانی ،پاکستان مسلم لیگ نون کی ویمن ونگ کی ڈاکٹر فرزانہ کشمیر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم منظور ، جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری، استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صادق،پی ٹی آئی کے رہنماء محی الدین دیوان،تنظیم اسلامی کے میر عباس اور نور الوارث،مرکزی مسلم لیگ ڈاکٹر مزامی کے علاوہ جے یوآئی کے حافظ غضنفر عزیز ، کشمیر فورم پاکستان کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جواد ،حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ پرویزکے علاوہ حریت رہنما انجینئر مرزا مشتاق ،شیخ یعقوب،ذاہد صفی،ذاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button