مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر : بھارتی فورسز کیطرف سے محاصرے ، تلاشی کی کارروائیوںکا سلسلہ جاری

ڈوڈہ میں آپریشن چھٹے روز میں داخل،ہیلی کاپڑوں ، ڈرون کیمروں کا استعمال

CASO

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈوڈہ کے علاقے کستی گڑھ کے گھنے جنگلات میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے ۔ آپریشن کومزید تیز کرنے کے لیے اضافی نفری منگوا لی گئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کستی گڑھ میں جنگل کی پٹی کا انتہائی سخت محاصرہ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے کا جنگل انتہائی گھنا ہے جسکی وجہ سے فورسز اہلکاروں کو آپریشن میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پولیس افسر نے اعتراف کیا کہ آپریشن کے دوران اب تک کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پیرا کمانڈوز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اضاضی دستے طلب کیے گئے ہیں۔ بھارتی فورسز کے آپریشن کیوجہ سے جنگل کے آس پاس کی بستیوںکے رہائشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ منگل کے روز ڈوڈہ میں ایک حملے میں بھارتی فو ج کے ایک میجر سمیت چار اہلکار ہلاک گئے تھے جبکہ بعد ازاں ایک اور حملے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے جموں خطے کے ریاسی، کٹھوعہ، ادھم پور، راجوری، پونچھ کے علاوہ مقبوضہ وادی کشمیر کے کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہیں۔تلاشی آپریشنوں کے باعث مقامی آبادیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button