بھارتپاکستان

مودی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز” سیوک: دی کنفیشنز ” پر پابندی لگا دی

نئی دہلی13دسمبر(کے ایم ایس)نریندر مودی کی قیادت میں فرقہ پرست بھارتی حکومت نے پاکستانی ویب سیریز” سیوک: دی کنفیشنز ”پر پابندی لگا دی ہے اور ویب سیریز نشر کرنے والے اوٹی ٹی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ” Vidly TV”کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیاہے۔
آن لائن سیریز میں آپریشن بلیو سٹار اور ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت ، گراہم سٹینز نامی عیسائی پادری کے قتل، مالیگائوں دھماکوں، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں، ستلج جمنا لنک کینال سے متعلق بین الریاستی دریائی پانی کے تنازعے جیسے مختلف واقعات کے دوران یاان کے بعد پیش آنے والے واقعات میںسکھوں اور مسلمانوں سمیت اقلیتوں پرڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کیاگیا ہے۔بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک حکم نامے میں دعویٰ کیا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے والی ویب سیریزبھارت کے دفاع، ریاست کی سلامتی، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ بھارت کے دوستانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت اور ملک میں امن وامان کے لیے نقصان دہ پائی گئی ہے۔ویب سیریز میں محسن عباس، ہاجرہ یامین، نذر الحسن، نیئر اعجاز، عدنان جعفر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ اس سیریز کو افسانوی مصنف سجی گل اور معروف ہدایت کار انجم شہزاد نے تیارکیا ہے۔بھارتی وزارت نے ویب سائٹ، 2موبائل ایپس، 4سوشل میڈیا اکائونٹس اور OTTپلیٹ فارم Vidly TVکی ایک سمارٹ ٹی وی ایپ کو بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button