مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کامقبوضہ جموں وکشمیر میں مذہبی مقام عیدگاہ سرینگر کو کھیل کا میدان بنانے کا اعلان

سرینگر28ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے مختلف بہانوں سے زیادہ سے زیادہ اراضی ہتھیانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سرینگر کے مذہبی مقام عیدگاہ کو ایک جدید پلے گرائونڈ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں اعلان ڈویژنل کمشنر کشمیرپی کے پول نے بدھ کو کیا۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ میں نے آج علاقے کا دورہ کیا تاکہ نوجوانوں کو دستیاب کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے عہدیداروں کو علاقے میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ عیدگاہ کو شہر خاص کے بہترین کھیل کے میدانوں میں سے ایک کے طور پر جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے سائنسی بنیادوں پر 10ٹرف تیار کیے جائیں گے، فٹ بال گرانڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا اورقریبی پارک کو بھی تمام جدید سہولیات کے ساتھ ایک اہم اور پرکشش مقام کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔واضح رہے عیدگاہ سرینگر میں تاریخی مزار شہداء ہونے کے علاوہ صدیوں کی مذہبی وابستگی کی وجہ سے کشمیریوں کا اس کے ساتھ جذباتی لگائو ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button