مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : بارہمولہ میں پولیس اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا
سرینگر 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے کہاہے کہ ضلع بارہمولہ کے علاقے ایس ٹی سی شیری میں ایک پولیس اہلکار پراسرار حالت میں مردہ پایاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اہلکارکی شناخت ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ کے محمد یونس کھوکھر ولد محمد انصار کے طور پر ہوئی ہے۔ موت کی وجہ معلوم کرنے کی غرض سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال لے جایا گیاہے۔