مودی کے بھارت میں اقلیتوں کواپنی بقاءکے خطرے کا سامنا ہے: رپورٹ
اسلام آباد18 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں اقلیتوں کواپنی بقاءکے خطرے کا سامنا ہے کیونکہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نے بھارت کو ان کے لئے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میںمسلمان اور دیگر اقلیتیںمسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔ مودی بھارت کی پالیسیاں ہندوتوا نظریے کے مطابق تشکیل دے رہاہے اور بی جے پی کے زیر اقتدار بھارت میں ہندو انتہا پسند مذہبی اقلیتوں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی کے بھارت میں مذہب کی جبری تبدیلی، مساجد اور گرجا گھروں پر حملے اور ہندو بھلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں کو تشددکا نشانہ بناکر قتل کرناایک معمول بن چکا ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2014 میں جب سے بی جے پی برسراقتدار آئی ہے ،مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور نچلی ذات کے ہندوو¿ں پر مظالم میںکئی گنا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں افسوس کااظہار کیاگیا ہے کہ مودی کے بھارت میں مذہبی آزادی تیزی سے نیچے کی طرف گئی ہے اور مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت میں بھارتی حکومت ملک میں اقلیتوں پر آر ایس ایس کے نظریات زبردستی مسلط کررہی ہے اور کشمیر دشمن اقدامات اور شہریت کا نیا قانون بی جے پی کے مسلم دشمن اقدامات کی واضح مثالیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جینوسائڈ واچ سمیت نسل کشی سے متعلق عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اپنے ملک اور مقبوضہ جموںوکشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاریاںکر رہا ہے۔بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور زندگیاں اس وقت تک خطرے میں رہیںگی جب تک ملک میں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بلارکاوٹ حملے عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج بن چکے ہیں اور عالمی برادری کو بھارت کی اقلیتوں اور کشمیری مسلمانوں کو ہندو فسطائیت سے بچانے کے لئے آگے آنا چاہیے۔