مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستان کیطرف سے مسئلہ کشمیر پر ایران کی مسلسل حمایت کا خیر مقدم
اسلام آباد 28 اپریل (کے ایم ایس) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے معاملے پر ایران کی مسلسل حمایت کو سراہتا ہے۔
وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر غور و خوض کیا گیا۔
حنا ربانی کھر نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان اور ایران کے درمیان نظریاتی مماثلت کی تعریف کی۔