مقبوضہ جموں و کشمیر

جامع مسجد سرینگر میں سیرت النبی ۖ کے مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سیرت النبی ۖ کے سلسلے میں منعقدہ مقابلے کی تقسیم انعامات کی تقریب تاریخی جامع مسجد سرینگر میں منعقدہوئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علم و فن کے حصول اور ایمان و یقین میں زیادتی کیلئے مساجد اور مکاتب کے کردار کو اہم قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ مساجد کو صرف عبادتگاہوں کی حیثیت سے ہی کام نہیں لیا جانا چاہیے بلکہ انہیں علم کے حصول اور کردار سازی کے مراکز کے طور پر بھی بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تقریب کے منتظمین کی قابل تحسین کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس تقریب کے انعقاد پر انہیںمبارکباد پیش کی ۔ میرواعظ نے اس طرح کی زیادہ سے زیادہ تقاریب کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مواقع نوجوان نسل کو اسلامی علوم کے حصول اور انہیں سیرت رسولۖ سے آگاہی اور اپنے عقیدے اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہونگی۔انہوں نے پیغمبر اسلام ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو توہین رسالت کا ارتکاب کرکے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں انہیں صرف اسی صورت میں بہترین جواب دیا جاسکتا ہے کہ جب ہم مکمل طور پیغمبر اسلام ۖکی سیرت اور اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اپنے عقیدے اور ایمان پر عزم کے ساتھ عمل پیرا رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button