مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑ جیل میں ایک قیدی کی ہلاکت سے حریت رہنمائوں کی سلامتی پر تشویش لاحق

نئی دلی31 اگست (کے ایم ایس )
بھارت میں نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پولیس کے غیر انسانی تشدد سے ایک قیدی انکیت گجر کی ہلاکت نے جیل میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں کی سلامتی اور تحفظ کے بارے میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جیل حکام نے 29سالہ بھارتی شہری انکیت گجر کو منتقل کررہے تھے اور وہ وہاں سے کہیں اور منتقل نہیں ہونا چاہتا تھا جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مبینہ طورپر اسے تھپڑ مارا جس کے پر اس نے حملہ کر دیا ۔ایک سینئر پولیس عہدے دار نے تصدیق کی ہے کہ چار اگست کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں انکیت گجر جیل میں مردہ حالت میںپایا گیا اور اس کے ساتھ دوسرے سیل میں موجود دو اور قید زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت چار جیل حکام کو معطل کر دیا گیا۔جیل میں ایک قید ی کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے اہلخانہ کو ان کی سلامتی کے بارے میں شدید تشویش لا حق ہو گئی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی اوردیگر کی زندگیوںکو شدید خطرہ لاحق ہے اور انہیں فوری طورپر رہا یا مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں منتقل کیاجانا چاہیے ۔ KMS-09/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button