نئی دلی: بھارت میں مودی حکومت کے ساتویں بجٹ کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت کی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے جیسے ہی اپنی بجٹ تقریر شروع کی تو اسٹاک مارکیٹ گرتی جارہی تھی ۔ بجٹ تقریر مکمل ہونے تک بھارتی اسٹاک ایکس چینج کا اہم انڈیکس سنسیکس تقریبا 1200پوائنٹس تک گر گیا۔ سنسیکس کے علاوہ نفٹی انڈیکس پر بھی مودی حکومت کے کا منفی اثر پڑا ہے۔ کاروباری سیشن کے دوران نفٹی ایک فیصد تک گر گیا ۔بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز، ایس بی آئی کے شیئرز میں 2فیصد سے زائد جبکہ ایل اینڈ ٹی کے شیئر میں 4 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ ہوئی۔بامبے اسٹاک ایکسچینج کا اہم انڈیکس سنسیکس تقریبا 1200 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 79224پوائنٹس پر آ گیا۔کاروبار کے آغا ز پر انڈیکس مثبت تھا تاہم وزیر خزانہ کی بجٹ تقریب کے ساتھ ہی انڈیکس گرنا شروع ہو گیا۔اسٹاک مارکیٹ کریش ہونے سے بھارتی سرمایہ کاروں کے چند ہی گھنٹوں میں دس لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔