مقبوضہ جموں و کشمیر
مودی حکومت کالے قوانین کو کشمیریوں کیخلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پارٹی کے یوتھ ونگ کے مندوبین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف تو مودی حکومت جموں وکشمیر میں صورتحال معمول پر آنے اور امن قائم ہونے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم دوسری طرف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اوردیگر کے تحت کشمیریوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کو سزا دینے کیلئے کالے قوانین کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے ۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں امن اور ترقی کے نام نہاد دعوئوں پر بھی مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ۔