مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے سیمنٹ کدل کے قریب دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقامی لوگوں نے سرینگر میں نورباغ کے علاقے سیمنٹ کدل کے قریب ایک لاش دیکھی جس کے اطلاع انہوںنے پولیس کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیاہے۔مذکورہ شخص کی شناخت کی جارہی ہے ۔