بھارت

امریکہ کا اپنے شہریوں کو منی پوراور مقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

images (2)واشنگٹن:امریکہ نے اپنے شہریو ں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکہ محکمہ خارجہ نے اپنی ایڈوائزری میں ان علاقوں میں بڑھتے ہوئے خطرات کا ذکر کرتے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منی پور ، مقبوضہ جموں وکشمیر اور دیگر علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے ان علاقے کے سفر سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔
ادھرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کا سفر نہ کرنے کے بارے میں امریکہ کی اپنے شہریوں کو سفری ہدایات پر ردعمل ظاہر کرتے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوںنے ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پر آنے ، امن قائم ہونے اور سیاحت میں اضافے کے نام نہاد دعوئوں اور گروپ بیس کے اجلاس جیسے تماشوں کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کے سفر سے روکنے کی امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزری سے مودی حکومت کے مقبوضہ علاقے میں صورتحال میں بہتری کے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button