بھارت

بھارت : منی پور میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران وزیر اعلیٰ کے قافلے پر حملہ

cm manipurامپھال :بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے قافلے پر پیر کو ضلع کانگ پوکپی میں مسلح عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قافلہ امپھال سے ضلع جیری بام جا رہا تھا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب نیشنل ہائی وے پر اس پر حملہ ہوا۔حملہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے کیا۔ حملے میں وزیر اعلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے منی پور میں گزشتہ کئی مہینوں سے کوکی اورمیتی قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں سینکڑوں افرادہلاک اورہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button