مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: سڑک حادثے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی

8ce8890e-8c66-4fef-9ecd-99576cd42762سرینگر 18 مارچ (کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سنبل میں پولیس کی ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سنبل ہسپتال پہنچایا گیا۔ توصیف احمد راتھر نامی زخمی شہری کو بعد میں سری نگر کے ایک سپتال میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button