مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں سے شائع ہونیوالے روزنامے نے مقبوضہ کشمیر میں امن کی بحالی کے مودی حکومت کے دعوئوں کو بے نقاب کر دیا

Indian-Army-tributes-to-fallen-soldiersجموں:
جموں سے شائع ہونیوالے انگریزی روزنامہ کشمیر ٹائمز کی رپورٹ میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں امن اور صورتحال معمول پر آنے کے مودی حکومت کے دعوئوں کوبے نقاب کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں 2021کے بعد سے اب تک تشدد کے 263واقعات میں 68بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاہے کہ جموں میں بھی تشددکے واقعات میں اضافہ ہواہے اوراس عرصے کے دوران 49فوجی مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں ۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں امن کی بحالی کے مودی حکومت کے دعوئوں پر سوال اٹھایاہے ۔روزنامے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جموں کے علاقے میں مسلح مزاحمت میں اضافہ بھارتی قابض افواج کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔مقبوضہ علاقے کی سیاسی جماعتوں نے جموںوکشمیر میں بھارتی فوج پر حالیہ حملوں کی وجہ بی جے پی حکومت کی ناکامی اور جموںوکشمیر پر اس کی ناقص حکمرانی کو قرار دیاہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں اگست2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں صورتحال معمول پر آنے اور امن کی بحالی کے مودی حکومت کے دعوئوں کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button