بھارت

مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے پر یوٹیوبر دھرو راٹھی کے خلاف مقدمہ درج

youtuber

نئی دلی :بھارت میں مودی کی فسطائی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہرآوازکو دبا رہی ہے ۔ایک تازہ واقعے میں بھارت کے مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی کے خلاف بی جے پی کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوٹیوبر نے انتخابات کے دوران مودی کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا تھا۔ بی جے پی کے ترجمان سریش کرمشی نکھوا نے دھرو راٹھی کیخلاف بی جے پی مخالف ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پرہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاہے۔یوٹیوبر پر الزام لگایاگیا ہے کہ اس نے الیکشن کے دوران میڈیا پر غیر مناسب الفاظ میں بی جے پی کوتنقید کانشانہ بنایا۔بھارتی صحافیوں نے یوٹیوبر کے خلاف مقدمے کے اندارج پرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مودی سرکار حق اور سچ کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار ملکی اور غیرملکی صحافیوں پر دبائو ڈالنے کیلئے ہر ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یوٹیوبر دھرو راٹھی اور دیگر کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے مودی سرکار اپنے ناجائز اقدامات کوتحفظ دے سکتی ہے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button