پاکستان

دنیا کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سینیٹر ثمینہ زہری

senetor mumtaz zehriٓاسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے کل (19اگست ) منائے جانے والے انسانیت کے عالمی دن کی مناسبت سے آج اپنے ایک بیان میں کہا فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کسی کو نظر نہیں آرہے اور کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں بے گناہ فلسطینی مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں بہت سے معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کیخلاف بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر بڑی طاقتوں نے کوئی بھر پور آواز نہیں اٹھائی ہے۔ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینیوں کے خلاف جنگ روکنے پر آمادہ نہیں ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button