بھارت

وزیر اعظم مودی کسانوں سے معافی مانگیں، کانگریس

2024-02-15 17_31_01-Arvind Kejriwal's Insistence On Full State Powers Misplaced_ Congress' Pawan Kheنئی دلی:
انڈین نیشنل کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں غیر ملکی ایجنٹ اور دہشت گرد قراردیا لہذا انہیں کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب کسان مودی حکومت کے پاس کردہ تین کالے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے تو مودی نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انکے ساتھ انصاف کریں گے ، مودی نے تینوں قوانین واپس لینے کی بات کی تھی اور ایم ایس پی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن دو برس گزر گئے اس حوالے سے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔
پون کھیڑا نے کہا کہ آج جب کسان اپنے مطالبات کے حق میں دوبارہ سراپا احتجاج ہیں تو ان پر گولیاں برسائی جارہی ہیں ، آنسو گیس کے گولے داغے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو چاہیے کہ وہ کسانوں سے معافی مانگیں کیونکہ انہوںنے جھوٹ بولا اور سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرانے کے بعد اپنے وعدے سے مکر گئے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button