بھارت

کیرالہ: بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد185ہو گئی

keral landslide killingکیرالہ:
بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر185ہو گئی ہے جبکہ سوسے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ضلع وائناڈ میں شدید بارشوں کے سبب ضلع وایناڈ میں متعدد گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے ہیں اور سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ225 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سڑکیں بہہ گئیں جبکہ درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ ریسکیو آپریشن میں 120 افراد کوبچایاگیا ہے اور 195افراد زخمی ہوئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست کے 11 اضلاع میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیاتھا اور تمام تعلیمی ادارے بند رہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button