بھارت

بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے، مودی حکومت کو خط

downloadنئی دہلی: انسانی حقوق کے معروف بھارتی کاکنوں، ججوں ، مصنفین وغیرہ نے مودی حکومت کو ایک خطہ ارسال کیا ہے جس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوںنے زیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے نام خطہ میں لکھا ”بھارت کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو فوجی سازو سامان کی فراہمی میں اپنا تعاون فوری طور پر معطل کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے کہ اسرائیل کو پہلے سے فراہم کیے گئے ہتھیار نسل کشی یا بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے استعمال نہ ہوں۔
خطے لکھنے والوں میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سابق جج، ماہر معاشیات، حقوق کے کارکن اور مصنفین شامل ہیں۔ ان میں معروف بھارتی مصنفہ اور مودی حکومت کی شدید ناقد اروندھتی رائے بھی شامل ہیں۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ وزارت دفاع بھارتی کمپنیوں کی طرف سے اسرائیل کو فوجی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کے تمام موجودہ لائسنسوں کا جائزہ لیں اور انہیں منسوخ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button