ممبئی میں سکول کی2نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کیخلاف پرتشدد مظاہرے
ممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے ایک سکول میں دو چار سالہ نابالغ طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔ مشتعل مظاہرین نے علاقے میں ٹرینوں کی آمد ورفت کو معطل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممبئی کے علاقے بدلاپور میںواقع کنڈرگارٹن سکول کی دو نابالغ طالبات کو ایک مرد اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔ متاثرہ خاندانوں ، مقامی لوگوں پولیس کی طرف سے انکی شکایت کے اندراج میں تاخیر پر شدید احتجاج کیا۔ طالبات کے والدین اور رشتہ داروں سمیت مظاہرین نے آج صبح شدیداحتجاج کیا اور بدلاپور ریلوے اسٹیشن پرٹرینوں کی آمد ورفت معطل کر دی ۔ علاقے میں نابالغ طالبات سے زیادتی کے خلاف احتجاج جاری ہیں اور دکانیں اور دیگرتجارتی مراکز کو زبردستی بند کرادگیا ہے ۔کم عمر طالبات کو انصاف کی فراہمی کیلئے کئے جانیوالے مظاہروں میں مقامی سیاسی رہنماء بھی شامل ہیں ۔ مظاہرین نے سکول کے احاطے میں توڑ پھوڑ کی،سکول کی کھڑکیوں ، فرنیچر اور دروازے کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین کی طرف سے شدید پتھرائو بھی جاری ہے ۔ اس دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں ۔ شدید احتجاج کے پیش نظر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔