مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: سرکاری ملازمین کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت

bashk

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک حکمنامہ جاری کیاہے جس میں مقبوضہ علاقے کے تمام افسرسوںاور عام ملامین کے لیے بخشی اسٹیڈیم سری نگر اورمولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہوں کو اپنے ماتحت عملے سمیت تقریبات میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کشمیر ی بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور وہ اس حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات سے دور رہتے ہیں۔ وہ 14اگست کو یوم آزادی پاکستان منا کر اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر مملکت خدا داد کے ساتھ اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔بھارتی انتظامیہ 15اگست کی تقریبات میں لوگوں کی عدم شرکت کا خلا پر کرنے کیلئے سرکاری ملامین کو ان میں شرکت پر مجبور کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button