مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: ضلع پونچھ میں گمشدہ لڑکی کی لاش برآمد
سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع پونچھ میں ایک 17 سالہ گمشدہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ لاش جس کی شناخت مہک بی کے نام سے ہوئی ہے ،ضلع میں دریائے بکرم سنگھ کے کنارے یادگار منگنارسے برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی 21 اگست کو ضلع پونچھ کے علاقے کامسر میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔ پونچھ کے ایس ایچ او ایس ڈی سنگھ نے لاش برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناءضلع پلوامہ میں ایک 20 سالہ نوجوان عمرراتھر ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیاہے۔