مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا بھارتی پنجاب میں کشمیر طالب علم کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

body1

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ہفتے کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں سی جی سی کالج میں زیر تعلیم ایک کشمیری طالب علم عماد احمد شیخ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیراسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا عماد احمد شیخ گریجویشن سال دوم کا طالب علم تھا۔جے کے ایس اے کی نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر اوشیبہ بشیر نے ان کی پراسرار موت کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔جے کے ایس اے نے کہا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ ایسوسی ایشن نے تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے حکام سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button