مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی تحریک آزادی صبر و استقامت کے ساتھ جاری رکھیں

سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں

سرینگر28اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگرعلاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارتی فوجی طاقت سے مرعوب ہوئے بغیر حق پر مبنی اپنی تحریک آزادی کو صبر و استقامت کے ساتھ جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاسباںمشن شہدائے جموںوکشمیر کی طرف سے لگائے جانے والے پوسٹروں میں مزید کیا گہا ہے کہ” کامیابی کا واحد زینہ عمل پیہم اور یقین محکم ہے، اللہ پر بھروسہ رکھنے والے دشمن کے ظلم و جبر سے حائف اور مرعو ب نہیں ہوتے، مشکل مراحل میں استقامت اور دشمن سے مرعوب ہوئے بغیر سفر جاری رکھنا حق پرستوں کا شیوہ ہے“۔ پوسٹروں میں مزید تحریر ہے کہ افغانستان میں باطل کے خلاف حق پرستوں کی کامیابی نصرت الہی ٰ کی تازہ اور واضح نشانی ہے اور حسینیت کو اپناکر حق کا علم بلند کر کے یزیدیت کو ہرانا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button