مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ”کے سی سی آئی“کی انتظامیہ کیطرف سے بے دخلی مہم کی مذمت
سرینگر 02 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز“ (کے سی سی آئی) نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے انسداد تجاوزات مہم کے نام پر بے دخلی مہم کی مذمت کی ہے۔
کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے سری نگر میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی انسداد تجاوزات مہم میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کا ذریعہ معاش متاثر نہیں ہونا چاہیے لہذا جو انتشار پیدا کیا گیا ہے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔