مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کا کالا قانون منسوخ کیا جائے:پروفیسر سوز

 

soz

سرینگر 02اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے علاقے میں نافذ کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے جس کے تحت بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر سیف الدین سوز نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ منی پور، میزورم اور آسام میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)کو منسوخ کیا گیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ اسے جموں و کشمیر سے کیوں نہیں ہٹایا گیا جہاں بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے دیگر رہنمائوںکے مطابق صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ، اس لئے یہ عجیب بات ہے کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ( AFSPA)جموں و کشمیر میں نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض معتبر ذرائع نے مجھے بتایا کہ اگرچہ شہروں میں حالات نسبتاً بہتر ہیں، دور دراز کے علاقوں خاص طور پر سرحدی علاقوں میں عام لوگوں کو اس قانون کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گزارش کرتاہوںکہ وہ جموں و کشمیر میں اس مہلک قانون کو ہٹانے کی کوشش کریں جس کے تحت فوجی افسران کو کسی بھی شخص کو گولی مارکر قتل کرنے کے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ اس قانون کے تحت پانچ یا اس سے زیادہ لوگوں کا ایک جگہ پرجمع ہونا اورہتھیاروں کی نمائش کرنا بھی ممنوع ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button