مقبوضہ جموں و کشمیر

آگرہ میں کشمیری طلباء کی گرفتاری کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگریکم نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی خواتین شاخ نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر تین کشمیری طلبہ کی گرفتاری اور دیگر کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف سرینگر میں احتجاجی ریلی نکالی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت سابق ایم ایل اے اور پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس نے کی۔بڑی تعداد میں نیشنل کانفرنس کی خواتین کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے کشمیری طلبا کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگا ئے۔اس موقع پر شمیمہ فردوس نے کہا کہ ہم پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر کشمیری طلباء کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ اب کہہ رہی ہے کشمیری طلباء اپنی تعلیم جاری ہیں رکھ سکیں گے اور انہیں پاسپورٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کالج کے حکام نے واضح کردیا ہے کہ کشمیری طلباء نے کوئی بغاوت کا نعرہ نہیں لگایا۔شمیمہ فردوس نے کہا کہ بھارتی حکومت صرف کشمیری طلبا کو دیوار سے لگارہی اور انہیں انتقامی کارروائی کا نشاہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے گرفتار کشمیری طلباء کی رہائی اور ان کے خلاف درج مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button