مقبوضہ جموں و کشمیر
برطانوی وفد کی جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات اورمسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ کے میئرز اور کارکنوں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وفد نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ اورمسئلہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔