APHC

بھارتی قبضے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرپائیدار امن و ترقی ممکن نہیں ، ترجمان

سری نگر :  کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے اور آزادی کے خواہشمند کشمیری عوام کے خلاف اسکی ننگی جارحیت سے نہ صرف کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ یہ پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو نشانہ بنانے اور علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرنے کیلئے بھارتی فوج اور پیر املٹری کی سرپرستی میں ہندو توا گرپوںکی متحرک کر دیا ہے ۔ ترجما ن نے کہا کہ یہ ہندوتوا گروپ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)،راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ( آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد ( وی ایچ پی) اور بجرنگ دل وغیرہ سے منسلک ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ان ہند وتوا گروپوں نے ڈوگرہ سپاہیوں کے ساتھ مل کر جموں خطے میں 1947 میں لاکھوں مسلمان شہید کیے تھے۔
ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار تعینات کرکے اسے دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے خطے میں تبدیل کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کے بارے میں اپنے بے بنیاد بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا نے اسکا بیانیہ مسترد کردیا ہے اور وہ کشمیرکو بدستور ایک متنازعہ خطہ تسلیم کرتی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ، بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے کشمیریوں کے ساتھ اپنے وعدوںکو پورا کرے اور انہیں انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button