بھارت کے ٹاٹا گروپ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت کی: رپورٹ
نیویارک : امریکہ میں قائم جنوب ایشائی ادارے” سلام” نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے ٹاٹا گروپ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی بھرپورمعاونت ا ور مدد کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی شہر نیو یارک میں قائم جنوبی ایشائی ادارے سلام نے 59صفحات پرمشتمل اپنی رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑکو بے نقاب کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے والے بھارتی ادارے ٹاٹا کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ اس ادارے نے غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت کی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی کمپنی ٹاٹا کے ذیلی ادارے ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز (TASL)نے اسرائیل کے لیے نئے ایف سولہ طیاروں اور اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرز کے اہم حصے مہیا کیے جنہوں نے غزہ میں جاری بمباری میں اہم کردار ادا کیا۔اقوام متحدہ نے غیرقانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158کمپنیوں کی تفصیل جاری کردی یہی ادارہ ٹی ایس ایل اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹری کے لیے براک 8 میزائل سسٹم کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بناتا ہے، جبکہ ٹاٹا موٹرز کے گاڑیاں تیار کرنے والے جیگوار لینڈ روور گشت میں استعمال ہونے والے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے بنیادی حصے تیار کرتا ہے۔رپورٹ میں کہاگیاکہ ٹاٹا گروپ نے غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیل کو ڈرون، گولہ بارود اور یہاں تک کہ اپنے مزدور بھی مہیا کیے۔







