بھارت

بی جے پی کشمیریت کا احترام کرنے اور جمہوریت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی : کانگریس

malkajan

نئی دہلی:بھارت میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بی جے پی کی پالیسی کشمیریت کا احترام کرنے اور جمہوریت کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ضم کرنے، معاشی ترقی کو بڑھانے اور تحریک آزادی کو ختم کرنے کے مودی حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انہوں نے کہاکہ اس کے بجائے علاقے میں 2019سے اب تک 683مہلک حملے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں بھارتی فوجیوں سمیت 258جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے سرکاری محکموں کی خالی آسامیوں، بے روزگاری کی بلند شرح اور ادھوری سرمایہ کاری کو بھی اجاگرکیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button