بھارت

نئی دلی :اعظم خان کی طرف سے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اظہارتشویش

نئی دلی 28نومبر(کے ایم ایس)
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اپنے حامیوں کوانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
محمد اعظم خان نے رام پورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس پارٹی کارکنوں کو دھمکیاں دے رہی ہے اورزبردستی میں انکے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جار ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکے حامیوںکو 5دسمبر کورام پور اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس نے انکی اہلیہ اور رام پور کی سابق ایم پی تنزین فاطمہ کو بھی دھمکی دی اور ان کے لیے قابل اعتراض زبان استعمال کی ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پارٹی کے 50کارکنوں کے گھروں میں زبردستی داخل ہو کرپولیس نے اہلخانہ کو خوفزدہ کیا ہے اور بہت سو کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ انہوں نے خواتین کے لیے بھی قابل اعتراض زبان استعمال کی۔ خواتین کے ساتھ ایسا غیر انسانی اور شرمناک سلوک انتظامیہ کو زیب نہیں دیتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button