آزاد کشمیر

دفعہ370کی منسوخی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے : مقررین سیمینار

rawala-1536x1170

راولاکوٹ:ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز نے یونیورسٹی آف پونچھ کے تعاون سے گزشتہ روز5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار میں اسکالرز، طلبا ء اور کمیونٹی اراکین نے شرکت کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے نازک مسئلے اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ممتاز ماہر ڈاکٹر ولید رسول نے کلیدی خطاب کیاجس میں دفعہ370کی منسوخی کو جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔ انہوں نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر رئوف اور ڈاکٹر جواد زرین نے وسیع تر جغرافیائی اور سیاسی منظرنامہ پیش کیا اور کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے علمی اور سول سوسائٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔سیمینارکے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ نے شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے اہم علاقائی مسائل پر بیداری اور مکالمے کو فروغ دینے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لیے مستقبل میں اسی طرح کی تقریبات منعقد کرنے کا عزم ظاہرکیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button