آزاد کشمیر

وزیر اعظم شہباز شریف کی اللہ تعالیٰ سے فلسطین اور کشمیرکے محکوم عوام کو آزادی کی نعمت عطا فرمانے کی دعا

اسلام آباد 03مئی (کے ایم ایس)
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہبار شریف نے عید پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کے خوشیوں کے اس دن ہم اپنے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں ظلم وجبر واستبداد سے نجات دلائے اور آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی بابرکت سعادتوں اور رحمتوں سے بھرپور ساعتوں کے بعد اللہ تعالی نے عید کا انعام عطا فرمایا ہے جو رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے اس ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم اپنے ارد گرد تمام نادار ومفلس اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں،یہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ۖ کاپیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے افغان عوام کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوش حالی کے لئے دعا گو ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button